گورنر ہاوٴس کے دروازے عوام و کارکنان کیلئے کھول دئیے ہیں، میرے گورنر بننے سے جنوبی پنجاب میں مثبت تبدیلی نظر آئے گی، گورنر غیر سیاسی ہوتا ہے ، آپ کا بھائی ہوں،عوام جب اورجس وقت چاہیں بغیر روک تھام گورنر ہاوٴس آ سکتے ہیں، ڈاکٹر سکندر حیات کی قربانیوں کا اعتراف کرتا ہوں، سردار سلیم حیدر میرا بھائی ہے، کیڈٹ کالج حسن ابدال نے حقیقی معنوں میں قوم کے معمار پیدا کیے جنہوں نے اپنی شاندار خدمات سے فوج، سول سروس اور سیاست میں بڑا نام کمایا ، اساتذہ تعلیم کی فراہمی کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ طلبہ و طالبات مستقبل میں ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کرسکیں،گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کا سردار سکندر حیات کے ڈیرہ پر کارکنان پی پی پی اورکیڈٹ کالج کے بورڈز آف گورنرزکے چیئرمین کی حیثیت سے 88ویں اجلاس سے صدارتی خطاب

جمعہ 15 فروری 2013 20:25

لاہور/حضر و(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15فروری۔2013ء) گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ گورنر ہاوٴس کے دروازے عوام و کارکنان کیلئے کھول دئیے ہیں، میرے گورنر بننے سے جنوبی پنجاب میں مثبت تبدیلی نظر آئے گی، گورنر غیر سیاسی ہوتا ہے میں آپ کا بھائی ہوں،عوام جب اورجس وقت چاہیں بغیر روک تھام گورنر ہاوٴس آ سکتے ہیں، ڈاکٹر سکندر حیات کی قربانیوں کا اعتراف کرتا ہوں، سردار سلیم حیدر میرا بھائی ہے، کیڈٹ کالج حسن ابدال نے حقیقی معنوں میں قوم کے معمار پیدا کیے جنہوں نے اپنی شاندار خدمات سے فوج، سول سروس اور سیاست میں بڑا نام کمایا ، اساتذہ تعلیم کی فراہمی کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ طلبہ و طالبات مستقبل میں ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کرسکیں، وہ جمعہ کو سردار سکندر حیات کے ڈیرہ پر کارکنان پی پی پی اورکیڈٹ کالج کے بورڈز آف گورنرزکے چیئرمین کی حیثیت سے 88ویں اجلاس سے صدارتی خطاب کررہے تھے ، وزیر مملکت سردار سلیم حیدر خان،پی ی پی رہنما سردار سکندر حیات خان، چیئرمین چھچھ پریس کلب نثار علی خان، چیئرمین پی او ایف واہ کینٹ لیفٹنینٹ جنرل احسن محمود،کمشنر راولپنڈی امداد اللہ بوسال، اشعر حیات خان، ممبر وزیر اعظم معائنہ کمیشن ڈاکٹر نعیم اعوان،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 16اشتیاق خان سمیت دیگر ممبران اور پرنسپل میجر جنرل ریٹائرڈ نجیب طارق بھی ا س موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گورنر پنجاب کو کالج اور تعلیمی نتائج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں کالج کے بجٹ تخمینہ جات برائے سال 2010-11, 2010-09 اور سال 2011-12 کی منظوری دی گئی جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاسوں50,49ااور 51 کے فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی۔ گورنر پنجاب نے اجلاس میں حالیہ پرنسپل نجیب طارق کی تعیناتی کی بھی منظوری دی جبکہ وائس پرنسپل عبدالقدوس سگھو اور ڈپٹی وائس پرنسپل کوآرڈنیشن نورالسلام کی ترقی کے احکامات کو بھی منظور کیا گیا اس موقع پر سابقہ پروفیسر محمد آصف ملک جن کی تعیناتی ماضی میں عمل میں لائی گئی تھی کے احکامات کی بھی توثیق کی گئی۔

اجلاس میں کیڈٹ کالج کی ایگزیکٹو کمیٹی آف بورڈز آف گورنرز کی تشکیل نو کی بھی منظور ی کے احکامات کی توثیق کی گئی۔ گورنر پنجاب مخدوم سید محمود احمد نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا راز اس کی تعلیم میں مضمر ہے اور کیڈٹ کالج حسن ابدال کا تعلیمی ریکارڈ اس بات کا گواہ ہے اس سے حصول علم کے بعد فارغ التحصیل طلبہ نے ملک و قوم کی خدمت کرکے اپنا اور ملک کا نام روشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ کالج کی بہتری کے لیے کام جاری رہے گا تاکہ یہ ادارہ اپنی شاندار خدمات کو برقرار رکھ سکے۔انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ تعلیم کی فراہمی کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ کالج میں تعلیم حاصل کرنے والے مستقبل میں ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کرسکیں۔گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمودبعد ازاں سردار سکندر حیات کی رہائش گاہ پر بھی گئے جہاں انہوں نے پی پی پی ضلع اٹک کے کارکنان سے خطاب کیا، انہوں نے فرداً فرداً کارکنان سے ملاقات بھی کی۔