سیرت محمد ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے‘ میلاد منانے سے ہماری نسبت بھی میلاد والوں کے ساتھ ہو جاتی ہے اور ہو سکتا ہے کہ اسی نسبت کی وجہ سے ہماری بخشش ہو جائے، خطیب پاکستان اہلسنت علامہ مشتاق احمد سلطانی کا تقریب سے خطاب

جمعہ 15 فروری 2013 16:24

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 15فروری 2013ء) خطیب پاکستان سرمایہ اہلسنت علامہ مشتاق احمد سلطانی نے کہاکہ ہے سیرت محمد ﷺ ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے پیارے آقاﷺ کی ولادت ہی دنیا کی تخلیق کی وجہ ہے نبی پاک کی ولادت کی خوشی زمین کے زروں سے لیکر آسمان کے فرشتوں تک ہر ایک چیز نے منائی۔ نبی پاک ﷺ کی ولادت پاک کی ولادت پر زمین و آسمان تو کیا خود اللہ پاک کی ذات نے بھی خوشی منائی یہی وجہ ہے کہ آپ کی ذات مبارک پوری انسانیت کیلئے رہبر اور رحمت ہے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو یہاں میاں محمد ٹاؤن کی جامعہ مسجد صدیقیہ میں منعقدہ محفل میلاد النبی ﷺسے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر نامور عالم الدین مولانہ محمد لطیف نقشبندی خطیب مرکزی جامع مسجد مولانہ محمد اسلم نقشبندی،مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر غلام رسول عوامی،بین المذاہب آہم ٓہنگی کونسل آزاد کشمیر کے صدر راجہ جمیل الرحمان،سینئر صحافی یونین آف جنرنلسٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر ممتاز علی خاکسار،اعجاز علی خاکسار،مرکزی انجمن تاجراں کے کے جنرل سیکرٹری شوکت محمود چوہدری،علماء مشائخ کونسل کے صدر قاری تجمل حسین نقشبندی،ناصر بٹ،شیخ منظور حسین ، شیخ شان علی،محمد اسلم بٹ، شیخ عاقب علی،شیخ غلام سرور، چوہدری اشفاق،محمد اسلم بٹ ، محمد حنیف بٹ، اورنگزیب،قاری اعجاز احمد، نے بھی شرکت کی مولانہ اسلم نقشبندی نے مولانہ مشتاق احمد سلطانی کے اوصاف بیان کرتے ہوئے کہاکہ مشتاق احمد سلطانی جماعت اہلسنت کیلئے باعث عزت اور باعث فخر ہیں بلکہ پورے پاکستان کیلئے باعث فخر ہے ،خطیب پاکستان مولانہ مشتاق احمد سلطانی نے کہاکہ میلاد منانے سے ہماری نسبت بھی میلاد والوں کے ساتھ ہو جاتی ہے اور ہو سکتا ہے کہ اسی نسبت کی وجہ سے ہماری بخشش ہو جائے اور اللہ تعالی ہمارے گناؤں کو معاف فرمائیے آخر میں میاں محمد ٹاؤن میں میلاد النبی 12ربیع اول کو چراغان کرے

متعلقہ عنوان :