غزنی خیل بجلی فیڈرسمیت علاقے میں دیگر پاور سیکٹر منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے ان کی کوششیں جاری ہیں،پی پی پی کے صوبائی صدر انور سیف اللہ خان اور ممبر قومی اسمبلی ہمایون سیف اللہ خان کی عمائدین علاقہ سے ملاقات کے دوران بات چیت

منگل 12 فروری 2013 19:40

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12فروری۔ 2013ء) پی پی پی کے صوبائی صدر انور سیف اللہ خان اور ممبر قومی اسمبلی ہمایون سیف اللہ خان نے کہاکہ ضلع کی خدمت کرنا اور اہلیان لکی مروت کی مشکلات کو دور کرنا سیف اللہ برادران اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں ۔غزنی بجلی فیڈر ون منصوبے کے66ہزار کے وی ٹرانسمیشن لائن کیلئے لگائے گئے کھمبوں پر تاریں و کنڈکٹر ز بچھانے کی منظوری دیدی گئی ہے جس سے بجلی فیڈر منصوبے پر کئی ماہ سے رکا ہوا کام دوبارہ جلد شروع ہوجائیگا ۔

وہ منگل کویہاا عمائدین علاقہ سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے ۔اس موقع پر عمائدین علاقہ نے ضلع لکی مروت کی تعمیرو ترقی میں ذاتی دلچسپی لینے پر سیف اللہ برادران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سیف اللہ برادران نے کہا کہ غزنی خیل بجلی فیڈرسمیت علاقے میں دیگر پاور سیکٹر منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے ان کی کوششیں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ غزنی خیل بجلی فیڈر کی تکمیل سے ککہ خیل ،زنگی خیل ،مندرہ خیل ،جابو خیل ،خیروخیل پکہ اور پہاڑ خیل سمیت دیگر علاقو ں میں بجلی کی نظام میں کافی بہتری آئیگی اور بجلی کے حوالے سے اہلیان علاقہ کو درپیش گوناگو مشکلات کا خاتمہ ہوجائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کی طرف سے علاقے میں بجلی فیڈروں کی منظوری کی اعلانات میں کوئی صداقت نہیں ہے اور اہلیان علاقہ ایسے جھوٹے دعویدارو ں سے ہوشیار رہے کیونکہ یہ لوگ ضلع لکی مرو ت کے کبھی خیر خواہ نہیں ہوسکتے ہے انہوں نے چیلنچ کرتے ہوئے کہا کہ ممبران اسمبلی کے حیثیت سے ان کے خاندان نے جو خدمات اہلیان لکی مروت کی ہے اگر اس کے مقابل کسی مخالف نے کی ہو تو برادران سیاست چھوڑ دینگے انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ جھوٹے و نام نہاد لوگوں کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ سیف اللہ برادران کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کریں گے ۔