رحمان ملک کا دیامر اور چلاس میں نادرا اور پاسپورٹ کے دفاتر کھولنے کااعلان، وزیر داخلہ سے گورنر گلگت بلتستان پیر کرم علی شاہ کی ملاقات، گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اتوار 10 فروری 2013 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10فروری۔ 2013ء) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے گلگت بلتستان کے علاقے دیامراور چلاس میں نادرا اور پاسپورٹ دفاتر کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود ان دفاتر کا افتتاخ کرینگے،چلاس میں بھی پاسپورٹ آفس جلد قائم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں وزیر داخلہ سینیٹر اے رحمان ملک سے گورنر گلگت بلتستان پیر کرم علی شاہ نے ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات کے دوران رحمان ملک نے دیامیر میں نادرا اور پاسپورٹ آفس کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چلاس میں بھی جلد ہی پاسپورٹ آفس کا قیام عمل میں لایا جائے گا،وزیر داخلہ نے گورنر گلگت بلتستان کو بتایا کہ وہ چند دنوں میں خود ان کے صوبے کا دورہ کرکے پاسپورٹ اور نادرا دفاتر کا افتتاح کرینگے۔