کراچی:فائرنگ اور تشدد کےواقعات میں 14افراد جاں بحق

جمعرات 7 فروری 2013 17:56

کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔7فروری۔ 2013ء) کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات میں ڈاکٹر اور سگے بھائیوں سمیت مزید چودہ افراد موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے۔ دو بھائی ہاکس بے روڈ پر اور ڈاکٹر عابد نارتھ ناظم آباد میں کلینک پرنشانہ بنے۔ ایک شخص بلدیہ ٹاؤن میں جاں بحق ہوا۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے گلبہار پیتل گلی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے،گارڈن چڑیا گھر کے قریب سے دو افراد کی بوری بند لاشیں ملی جنھیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، جن کی شناخت پینتالیس سالہ مولا بخش اور اٹھائیس سالہ بلال کے نام سے ہوئی، پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا،نارتھ کراچی سیکٹر ٹومیں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے دکان پر فائرنگ کردی جس سے پچاس سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

سولجر بازار میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ دوسری جانب علی الصبح کار ساز کے قریب نجی کالج کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :