انتخابات میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں،وزیراعظم راجہ پرویز اشرف

جمعرات 7 فروری 2013 16:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری 2013ء) وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات کی تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے وزیرا قانون فاروق ایچ نائیک نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

فاروق ایچ نائیک نے وزیراعظم کو الیکشن کمیشن کے کردار پر جامع بریفنگ دی۔ ملاقات میں انتخابات کےطریقہ کار،انتظامات پرتفصیلی تبادلہ خیال اور جائزہ بھی لیا گیا۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے التوا کی کوئی گنجائش نہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئین اور قانون پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے تاکہ انتخابات میں تاخیر نہ ہوسکے۔