قادری کے الزامات مسترد، الیکشن کمیشن اراکین کی تقرری آئینی ہے، فخرالدین جی ابراہیم،سیاسی جماعتوں کو الزامات کے بجائےالیکشن کمیشن سے تعاون کرنا چاہیے،چیف الیکشن کمشنر

جمعرات 7 فروری 2013 15:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری 2013ء) چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے الیکشن کمیشن پر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری آئینی ہے۔

(جاری ہے)

طاہر القادری کی طرف سے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد اپنے بیان میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے تمام اراکین کی اہلیت پر اعتماد ہے۔ کسی رکن کی کوئی سیاسی وابستگی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے 6 ہفتے قبل اس قسم کے الزامات لگنا بدقسمتی ہے۔ سیاسی جماعتوں کو الزامات لگانے کے بجائے شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے الیکشن کمیشن کو بدنام کیا جارہا ہے.