پشاور میں منشیات اوراسلحہ اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں

جمعرات 7 فروری 2013 15:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 7فروری 2013ء ) پشاور پولیس نے دومختلف کارروائیوں میں منشیات اور اسلحہ اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنادیں۔ پہلی کارروائی حیات آباد پولیس نے کارخانو چیک پوسٹ کے مقام پر کی۔ جس دوران ذولیحہ نامی خاتون کے قبضہ سے چار کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

خاتون اسمگلر کا تعلق افغانستان سے تھا،جومنشیات کابل سے پشاور لارہی تھی۔ ایک اورکارروائی میں پشاوراسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ خان رازق پولیس اسٹیشن کی حدود میں ناکہ بندی کے دوران ایک گاری سے اسلحہ برآمد کیاگیا۔ اسلحہ میں 17 پستول اور سینکڑوں کارتوس شامل ہیں م شاہ نذر نامی ملزم کو بھی گرفتار کیاگیا ہے۔ جس کا تعلق نواحی علاقہ مریم زئی سے تھا۔

متعلقہ عنوان :