امریکہ میں پاکستانی لڑکیوں کی تعلیم کے لئے کام کروں گا ،دنیا میں امن کیلئے دن رات محنت کروں گا ،انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جو ہو سکا کروں گا، امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھا نے کے بعد گفتگو

جمعرات 7 فروری 2013 15:04

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 7فروری 2013ء ) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ میں پاکستانی لڑکیوں کی تعلیم کیلئے کام کروں گا ، دنیا میں امن کیلئے دن رات محنت کروں گا ،انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جو ہو سکا کروں گا۔ امریکی وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھا نے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی لڑکیوں کی تعلیم کے لئے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

جان کیری نے کہا کہ انھیں اس عہدے پر فخر ہے اور وہ دنیا میں امن کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جو ہو سکا کریں گے۔ پاکستان کے حوالے سے انہوں نے کہا میں پاکستانی لڑکیوں کی مفت تعلیم کے لئے اقدامات کریں گے۔ا نہوں نے کہاکہ اگر تمام تر کوششوں کے بعد بھی کوئی خاطرخواہ نتیجہ برآمد نہ ہو تو پھر انتہا پسندی اوردہشتگردی کے خلاف انتہائی اقدام ضروری ہوگااورامریکہ بھی ایسا ہی کرے گا۔جان کیر ی نے کہاکہ امریکہ نے دنیا بھر میں قدرتی آفات سے متاثرہ ممالک اور لڑکیوں کی تعلیم کیلئے مدد جاری رکھیں گے۔