ملالہ یوسف زئی کا چہرہ پہلے کی طرح درست ہوسکتا ہے ، ملالہ یوسف زئی کے سرکا وہ حصہ متاثرہوا جوزبان سمیت چہرے کے خدوخال کو کنٹرول کرتا ہے ، سرمیں ٹائٹینیم کی پلیٹ لگانا مہنگا علاج ہے ، لوگ افورڈ نہیں کرسکتے ،پاکستان میں متاثرہ کھوپڑی کا بون سرجری کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے، پروفیسراینڈ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف پلاسٹک سرجری جناح ہسپتال کراچی ڈاکٹرناصرزمان خان کانٹرویو

جمعرات 7 فروری 2013 15:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 7فروری 2013ء ) پروفیسراینڈ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف پلاسٹک سرجری جناح ہسپتال کراچی ڈاکٹرناصرزمان خان نے کہاہے کہ ملالہ یوسف زئی کا چہرہ پہلے کی طرح درست ہوسکتا ہے تاہم اس میں وقت لگے گا، ملالہ یوسف زئی کے سرکا وہ حصہ متاثرہوا جوزبان سمیت چہرے کے خدوخال کو کنٹرول کرتا ہے،اس کی سرجری کی جائے تو ان کاچہرے پہلے کی طرح درست ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹرناصرزمان سے پوچھا گیا کہ ملالہ یوسف زئی کوعلاج کیلئے بیرون ملک بھجوایا گیا کیا پاکستان میں اس قسم کا علاج موجود نہیں تھا،اس پرڈاکٹرناصرزمان نے کہا کہ سرمیں ٹائٹینیم کی پلیٹ لگانا انتہائی مہنگا علاج ہے جوکہ یہاں کے لوگ شاید افورڈ نہ کرسکتے ہوں،ہمارے یہاں متاثرہ کھوپڑی کا بون سرجری کے ذریعے ہی علاج کیا جاتا ہے۔ علاج معالجے کیلئے انہیں برطانیہ بھجوایا گیا جہاں اس کی کھوپڑی میں ٹائیٹینیم کی پلیٹ لگائی گئی ہے اوراب وہ آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہی ہیں۔ٹائیٹینیم کی پلیٹ لگانے کے بعد انہوں نے میڈیا پر گفتگوبھی، اس ویڈیو میں ان کا چہرہ ایک جانب مڑا ہوا نظرآرہا تھا۔