پاکستان اور ایران کے دوستانہ تعلقات موجود ہیں ، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کو اہمیت دیتے ہیں، وزیرخارجہ حنا ربانی کھرکی ایرانی ہم منصب علی اکبر صالحی سے گفتگو

جمعرات 7 فروری 2013 15:02

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 7فروری 2013ء ) پاکستان نے کہا ہے کہ ہم ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے قاہرہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیرخارجہ علی اکبر صالحی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر خارجہ حنا رنانی کھر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات موجود ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا یہ سفر مثبت سمت میں گامزن ہے۔وزیرخارجہ نے ترکی کے اپنے ہم منصب احمد داؤ اوگلو سے بھی تفصیلی ملاقات کی۔