حکومت ایچ ای سی کو نقصان پہنچانے پرتلی ہوئی ہے ، ایچ ای سی کوبے اختیارکرنے کیلئے پرائیوٹ ممبر بل کی صورت میں چوتھاحملہ کیاجارہاہے، ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر جاو ید لغاری کاانٹرویو

جمعرات 7 فروری 2013 15:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 7فروری 2013ء ) ہائیرایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر جاو ید لغاری نے کہاہے کہ حکومت ایچ ای سی کو نقصان پہنچانے پرتلی ہوئی ہے ، ایچ ای سی کوبے اختیارکرنے کیلئے پرائیوٹ ممبر بل کی صورت میں چوتھاحملہ کیاجارہاہے۔ گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ حکومتی ادارے ایچ ای سی جیسے اہم ادارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں حالانکہ یہ پاکستان میں واحد ادارہ ہے جس نے 10سال میں کارکردگی دکھائی ۔

انہوں نے کہاکہ جب 18 ویں آئینی ترمیم لائی گئی تھی تو اس وقت بھی ایچ ای سی کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم اس کے بعد سپریم کورٹ نے واضح فیصلہ دیا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کی لسٹ ون اور ٹو اس ادارے کو تحفظ فراہم کرتی ہیں جس پرہم نے اپنا کام جاری رکھا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد وزارت تعلیم وتربیت کانوٹس ہمیں آیا کہ ایچ ای سی انتظامی اور مالی لحاظ سے ہمارے ماتحت ہے اس نوٹس کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیاگیا پھر سندھ ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ دیا کہ ایچ ای سی ایک خود مختار ادارہ ہے پھر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہمارے اوپرایک ایگزیکٹو ڈائریکٹر لگادیا چنانچہ اب ایچ ای سی پر پرائیوٹ ممبر بل کی صورت میں چوتھا حملہ ہو رہاہے جس سے ادارے کے اختیارات کم ہوجائیں گے جو نقصان دہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :