ویلنٹائن ڈے پر ایم ڈی پی آئی اے کی ”مصروفیات“ اس روز اجلاس نہ رکھا جائے ، آپ نے کس کو پھول پیش کرنا ہے؟،ارکان کااستفسار، ایم ڈی پی آئی اے جنیدیونس مسکرا دیئے

جمعرات 7 فروری 2013 15:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 7فروری 2013ء) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ایم ڈی پی آئی اے جنید یونس نے ویلنٹائن ڈے پر اپنی” مصروفیات“ کی وجہ سے 14 فروری کو کمیٹی کا اجلاس نہ رکھنے کی درخواست کردی ، آپ نے کس کو پھول پیش کرنا ہے؟،ارکان کے استفسارپر ایم ڈی پی آئی اے مسکرا تے رہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پی آئی اے کی پروازوں میں تاخیر کا جائزہ لینے کے لئے ہونے والے خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جب کمیٹی کے آئندہ اجلاس بارے چیئرمین نے ارکان سے رائے مانگی تو اکثریت کا خیال تھا کہ آئندہ اجلاس 14 فروری کو ہونا چاہیے تاہم ایم ڈی پی آئی اے نے کہا کہ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے ہے ‘اس روز اجلاس نہ رکھا جائے جس پر ارکان نے سوال کیا کہ آپ نے کس کو پھول پیش کرنا ہے؟ ۔

ارکان کے اس استفسارپر ایم ڈی پی آئی اے مسکرا دیئے۔

متعلقہ عنوان :