نوشہرہ،پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر انور سیف اللہ خان کاپیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے سنئیرعہدیداروں،کارکنوں کو جاری کئے جانے والے شوکاز نوٹس پر اظہار برہمی

اتوار 3 فروری 2013 21:53

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3فروری۔ 2013ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر انور سیف اللہ خان نے پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے سینر عہدیداروں اور دیرینہ کارکنوں کو جاری کئے جانے والے شوکاز نوٹس پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے انھیں غیر قانونی قراردیا۔ اور ضلعی صدر انجینئر طارق خٹک کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ صوبائی صدر کے نوٹس میں لائے بغیر پارٹی عہدیداروں کو کوئی شوکاز نوٹس جاری نہیں کرے گا۔

ضلعی سیکرٹری اطلاعات نور البشر ساول کو برطر ف کرکے میاں ساجد علی شبلی کو ضلعی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری لیگل بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل اور صوبائی ممبر ایگزیکٹو کونسل میاں اجمل شاہ کاکاخیل کی قیاد ت میں ضلعی سینر نائب صدر فاروق ایڈوکیٹ، ضلعی نائب صدر میاں اکمل شاہ ایڈوکیٹ، حلقہ پی کے تیرہ کے صدر رضا سعید بابر، پی کے تیرہ کے جنرل سیکرٹری ملک اسد، پی کے سولہ کے صدر سلیم کھوکھر، پیپلز لائرز فورم کے ضلعی صدر لعل بادشاہ ایڈوکیٹ نائب صد رگل صدبرگ ایڈوکیٹ، ساجد علی شاہ شبلی، حاجی دفتر خان، نے صوبائی صدر سے اہم ملاقات کی اور انھیں پی پی پی کے ضلعی سیکرٹری جنرل ملک غلام حضرت کی جانب سے کئے جانے والے شوکاز نوٹسز اور پیپلز پارٹی کی ضلعی تنظیم نو کے حوالے پیدا شدہ صورت حال سے تفصیل سے اگاہ کیا اور کہا کہ جن عناصر کی وجہ سے یہ شوکاز نوٹسز جاری کئے گے اور پیپلز پارٹی میں اختلافات کے زمہ دار ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی صدر نے ضلعی صدر ممبر قومی اسمبلی طارق خٹک کو اجلا س میں طلب کیا۔ ضلعی صدر نے شوکاز نوٹس کے حوالے سے لاعلمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق ضلعی صدر سید فرید اللہ شاہ اور جمشید خٹک پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جو ناراض کارکنوں کو منانے اور ضلعی صدر کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ صوبائی صدر انور سیف اللہ نے تما م حالات کا جائز ہ لیا اورپارٹی کے دیر ینہ کارکنوں اور ضلعی اور صوبائی عہدیداروں کو صوبائی صدر کے نوٹس میں لائے بغیر جاری کرنے پر برہمی کااظہار کیا۔

اور کہا کہ انتخابات سر پر ہیں اور پیپلز پارٹی کا کئی چیلجوں کو سامنا ہے ۔ایسے میں پارٹی عہدیداورں کے درمیان اختلافات پید اکرنے کی کوشش افسوس ناک ہے۔ اور ضلعی صدر کو تمام غیر قانونی شوکاز نوٹس واپس لینے کی ہدایات جاری کی اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات جو کہ سرکاری ملازم بھی ہے۔ نور البشر کو ضلعی سیکرٹری اطلاعات سے ہٹا کر میاں ساجد علی شاہ شبلی کو ضلعی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر بحال کردیا۔

ضلعی صدر انجیئنر طارق خٹک نے اجلاس کی تصدیق کی اور کہا کہ ضلعی سیکرٹری اطلاعات نور البشر کو صوبائی صدر کی ہدایت پر برطرف کیا گیا اور میاں ساجد علی شاہ شبلی کو نیا ضلعی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا اور تمام شو کاز نوٹس واپس لے لیے ہیں ، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے بتایا کہ پارٹی کی نئی ضلعی تنظیم پارٹی کی ٹکٹ ہولڈز کوکامیاب کرانے کے لیے بھر پور محنت کریں۔ ہمارے تحفظات در ہو چکے ہیں۔ پارٹی کے صوبائی اور مرکزی قیادت پر بھر پور اعتماد ہے۔