عوام آئندہ عام انتخابات میں دیانتدار،اہل اوراچھے لوگوں کومنتخب کریں ، دہشتگردی کے واقعات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو جلدادائیگی کیلئے اقدامات کئے جائیں،گورنربلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی کی ہزارہ قبیلے کے وفد سے گفتگو

جمعہ 1 فروری 2013 21:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1فروری۔ 2013ء) گورنربلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے عوام پر زوردیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں دیانتدار،اہل اوراچھے لوگوں کومنتخب کریں تاکہ ایک اچھی حکومت کاقیام عمل میں آسکے،یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز یہاں ہزارہ قبیلے کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے اُن سے سردارسعادت علی کی قیادت میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ کے شہدأ کے لواحقین کومعاوضہ کی ادائیگی کیلئے رقم جاری کردی گئی ہے جبکہ انہوں نے ہدایت دی کہ اس سے پہلے کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کوبھی جلدادائیگی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے بینظیرہسپتال کوفعال کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ،وفد نے اس موقع پر گورنر کواپنے مسائل سے آگاہ کیاجبکہ انہوں نے اس بات پراطمینان کااظہارکیاکہ گورنر راج کے نفاذ کے بعد حالات میں خاصی بہتری آئی ہے۔