رینٹل پاورکیس،ملزمان میں سے نہیں ہوں،شوکت ترین

منگل 29 جنوری 2013 13:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری 2013ء) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ رینٹل پاور کیس میں میرا نام ملزمان میں شامل کرکےعزت کی دھجیاں کیوں بکھیریں گئیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ وہ ملزمان میں سے نہیں کرپشن روکنے والوں میں سے ہیں،بائیس ارب کی ادائیگی گارنٹیز لے کر کی جس میں سے اکیس ارب واپس آ چکے ہیں،انھوں نے کہا کہ اگرستائیس سو میگا واٹ کی منظوری ہونے دیتا تو یہ رقم کئی گنا بڑھ جاتی۔ شوکت ترین نے کہا کہ بتایا جائے میرا کیا جرم ہے، میرا نام ملزمان میں شامل کر کے میری عزت کی دھجیاں کیوں بکھیریں گئیں، سپریم کورٹ کی جانب سے رینٹل پاور کیس کی تفتیش میں شوکت ترین کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔