امریکی بوئنگ کمپنی نے 787 ڈریم لائنر جہاز کی ترسیل روک دی

ہفتہ 19 جنوری 2013 14:24

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 19جنوری 2013 ) فنی خرابی سامنے آنے کے بعد امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے پوری دنیا میں سیون ایٹ سیون ڈریم لائنر جہاز کی ترسیل روک دی ہے۔ بوئنگ کمپنی کے ترجمان کے مطابق نئے ڈریم لائنر میں بیٹری کی خرابی کو دور کرنے تک جہاز کی ترسیل بند رہے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈریم لائنر جہاز کی تیاری کو فی الحال نہیں روکا جا ئے گا۔ گزشتہ روز ایک امریکی ایئرلائن کے طیارے کی جاپان میں ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد جاپان، امریکا، بھارت اور یورپی ممالک نے تکنیکی خامیوں کے باعث جدید طیارے ڈریم لائنر 787 کو غیر معینہ مدت کے لئے گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :