امریکہ کا تمام رجسٹرڈ بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے گراوٴنڈ کرنے کافیصلہ

جمعرات 17 جنوری 2013 13:33

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 17جنوری 2013ء ) امریکہ نے تمام رجسٹرڈ بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے کھڑے کر دیئے۔ فیڈرل ایوی ایشن نے امریکہ میں رجسٹرڈ تمام ڈریم لائنر نامی بوئنگ طیاروں کو گراوٴنڈ کر دیا ہے، جس کا مقصد طیاروں کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینا ہے اور اس دوران دیکھا جائے گا کہ ان کی بیٹریاں محفوظ ہیں کہ نہیں۔

(جاری ہے)

یہ اقدامات گزشتہ روز جاپان میں پیش آنے والے واقعے کے بعد کی گئی ہیں، جہاں ایک بوئنگ طیارے کی بیٹری میں خرابی کے باعث ایمرجنسی لینڈگ کرنا پڑھ گئی تھی۔ 7 جنوری کو بوسٹن میں بھی بوئنگ 787 میں اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :