سردار عطاء اللہ مینگل کی کراچی میں جام یوسف سے ملاقات ، صوبائی اور ملکی سیاست پر تبادلہ خیال

اتوار 30 دسمبر 2012 23:04

کراچی /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30دسمبر۔ 2012ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنماء وسابق وزیراعلیٰ سردار عطاء اللہ مینگل نے وفاقی وزیر نجکاری اور (ق) لیگ بلوچستان کے صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور یہ ملاقات کئی گھنٹوں تک جاری رہی ۔ ملاقات میں صوبائی اور ملکی سیاست پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں سیاسی حلقے اس ملاقات کو صوبے کی سیاست کے حوالے سے اہم قرار دے رہے ہیں تاہم بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ نے کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل اور جام محمد یوسف کے درمیان صرف سیاسی نہیں بلکہ گھریلو رشتے بھی قائم ہیں ملاقات گھریلو رشتوں کے حوالے سے بھی ہوتی رہتی ہے تاہم یہ کوئی اہم بات نہیں ہے رشتہ دار ہونے کی حیثیت سے اس طرح کی ملاقاتوں پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :