نائب امیر پاکستان پروفیسر عبدالغفور احمد سخی حسن کے قبرستان میں سپرد خاک ،نماز جنازہ د منور حسن نے پڑھائی

جمعرات 27 دسمبر 2012 19:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27دسمبر۔ 2012ء) نائب امیر پاکستان پروفیسر عبدالغفور احمد کو جمعرات کے روز سخی حسن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس سے قبل مرحوم کی نماز جنازہ ادارہ نور حق کے قریب اسلامیہ کالج کے سامنے ادا کی گئی۔ نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاری حسین احمد سمیت بزرگ سیاستدان معراج محمد خان، پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان، جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد، (ر) جنرل حمید گل، مولانا سمیع الحق، شیخ رشید احمد، احمد لدھیانوی، لیاقت بلوچ، امتیاز شیخ، عارف علوی، سید جلال محمود شاہ، نعمت اللہ خان، محمد حسین محنتی، تنویر خالد یونس، آصف حسین، قاری محمد عثمان، اسلم غوری، مولانا عمر صادق، عزیز میمن، دوست محمد فیض، ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی، ایڈمنسٹریٹر محمد حسن سید، مصباح الدین فرید کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والوں سمیت جماعت اسلامی کے کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

85 سالہ پروفیسر غفور احمد کافی عرصہ سے علیل تھے اور ان کی بدھ کو اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی 6 بیٹیاں اور 3 بیٹے ہیں۔