تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے مسلم حکمرانوں نے کچھ نہیں کیا، او آئی سی کا سربراہ اجلاس بلا کر ناموس رسالت رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ کیلئے اقوام متحدہ پر قانون سازی کے لئے دباؤڈالا جائے،بچوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے جہادی نہیں، حکومتی صفوں میں موجود کچھ لوگوں کے دہشت گردوں سے رابطے ہیں ، کریک ڈان کیاجائے ،کسی مذہبی جماعت کو جہاد کا اعلان کرنے کا اختیار حاصل نہیں، ملک میں دہشت گردی کی بنیاد ضیا الحق کے دور میں پڑی،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کا راولپنڈی اسٹیشن کے باہر جلسے سے خطاب
منگل 16 اکتوبر 2012 12:56
(جاری ہے)
راولپنڈی اسٹیشن کے باہر جلسے سے خطاب میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کی پیش کردہ قرارداد منظور تو کرلی گئی لیکن اسے قانون سازی کیلئے نہیں بھیجا گیا۔
انہوں نے تجویز دی کہ اوآئی سی کا سربراہی اجلاس مکہ یا مدینہ میں بلایا جائے اور اقوام متحدہ پر ناموس رسالت کے تحفظ کے قانون کیلئے دباؤڈالاجائے۔صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ اسکول جانے والی بچیوں اور اپنے ہی سیکورٹی اہل کاروں پر حملے کرنے والے جہادی نہیں۔ حکومتی صفوں میں موجود کچھ لوگوں کے دہشت گردوں سے رابطے ہیں جن کے خلاف کریک ڈان کیاجائے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ نام نہاد جہاد کا اعلان کرنے والے دہشت گرد ہیں، کسی مذہبی جماعت کو جہاد کا اعلان کرنے کا اختیار حاصل نہیں، ملک میں دہشت گردی کی بنیاد ضیا الحق کے دور میں پڑی۔انہوں نے کہا حکمران اپنے اقتدار کو مضبوط کرنے کے لیے امریکا کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے قانون سازی نہیں کی گئی تو حالات مزید خراب ہوں گے۔ انہوں نے توہین آمیز فلم بنانے والوں کیخلاف موثر کارروائی کا مطالبہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.