امریکی سینیٹ نے ری پبلکن سینیٹر رینڈ پال کا پاکستان کی امداد روکنے کا بل مسترد کردیا،امریکی سینیٹر نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی تک امداد روکنے کا بل پیش کیا تھا

ہفتہ 22 ستمبر 2012 19:03

امریکی سینیٹ نے پاکستان کی امداد روکنے کا بل مسترد کردیا بل ری پبلکن سینیٹر رینڈ پال نے پیش کیا ۔ہفتہ کو غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق امریکی سینیٹ نے پاکستان کی امداد روکنے کا بل مسترد کردیا ،بل ری پبلکن سینیٹر رینڈ پال نے پیش کیا تھاجس میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی تک پاکستان کی امداد روک دی جائے۔

(جاری ہے)

بل میں مصر اورلیبیا کی امداد معطل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔ تاہم امریکی سینیٹ نے کثرت رائے سے یہ بل مسترد کردیا ہے۔ رائے شماری کے دوران بل کی مخالفت میں81ووٹ آئے جبکہ حمایت میں 10ارکان نے ووٹ دیئے