سیلاب سے آنے والی مشکلات کا سامنا کرنے والے والے بہادر لوگ ہیں ، جنوبی پنجاب میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، وفاق اور پنجاب حکومت متاثرین کی مدد کیلئے پرعزم ہے، متاثرین کو خوراک اور ادویات کی فراہمی ہماری پہلی ترجیح ہے ، متاثرین کے نقصان کے ازالے کے لئے بھرپور مدد کی جائے گی ، حکومتی نمائندے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کریں،وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا روجھان مزاری میں متاثرین سے خطاب، ضلع راجن پور کے سیلاب متاثرین کیلئے 10 کروڑ ، جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 4لاکھ فی کس دینے کا اعلان

ہفتہ 22 ستمبر 2012 19:01

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سیلاب سے آنے والی مشکلات کا سامنا کرنے والے والے بہادر لوگ ہیں ، جنوبی پنجاب میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، وفاق اور پنجاب حکومت متاثرین کی مدد کیلئے پرعزم ہے، متاثرین کو خوراک اور ادویات کی فراہمی ہماری پہلی ترجیح ہے ، متاثرین کے نقصان کے ازالے کے لئے بھرپور مدد کی جائے گی ، حکومتی نمائندے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کریں۔

بارشوں سے ہونیوالے نقصانات سے پوری قوم کو دکھ ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو یہاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کادورہ کرنے کے موقع پر متاثرین سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم کو متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور بتایاگیا کہ ضلع راجن پور میں سیلاب سے 6 لاکھ لوگ متاثر ہوئے جبکہ 2 لاکھ ہزار ایکڑ پر موجود کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا اور بارش اور سیلاب سے 20 ہزار گھر متاثر ہوئے، متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام نے حوصلے سے سیلاب جیسی مصیبت کا سامنا کیا، سیلابی صورتحال کا سامنا کرنے والے بہادر لوگ ہیں وزیراعظم نے ضلع راجن پور کے سیلاب متاثرین کے لئے 10 کروڑ روپے امداد اور جاں بحق ہونے والے لواحقین کو 4لاکھ فی کس بھی دینے کا اعلان کیا