بلوچستان کے ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کیئے جائیں، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف

ہفتہ 22 ستمبر 2012 13:24

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت این ایچ اے کے اجلاس میں وزیراعظم نے صو بہ بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی منیادوں پر مکمل کر نے کی ہدایات جاری کر دیں ۔اجلاس میں وزیراعظم را جہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ بلو چستان کو اقتصادی اعتبار سے دیگر علاقوں کے مساوی لانا ہے ۔

(جاری ہے)

این ایچ اے کے اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں منصو بوں کی جلد از جلد تکمیل نہ صرف معاشی استحکام کے لئے ضروری ہے بلکہ افراط زر میں کمی کے لئے بھی نا گزیر ہے جبکہ جمہوری حکومت کے چار سال میں شروع کئے گئے بنیادی تعمیر کے ڈھانچوں کے کئی منصو بے تکمیل کے قریب ہیں ۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہرا ہون کی تعمیر بھی حکومتی ترجیحات میں سے ایک ہے