کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 12جاں بحق

ہفتہ 18 اگست 2012 21:52

کراچی میں رات سے اب تک فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے ، حکومت سندھ نے حالات کے پیش نظر شہر میں 3روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرتے ہوئے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 3 ماہ کی توسیع کردی ہے ۔ پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 19 میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جو اسپتال میں چل بسا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت احسان الرحمان کے نام سے ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

کھارادر میں بانٹوا اسپتال کے قریب نا معلوم افراد کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ اس سے قبل رات کوایف بی ایریا میں واٹر پمپ کے قریب فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوئے جو اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔نارتھ کراچی کے سیکٹر 5سی فور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 3 افراد اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے ۔ ڈسکو موڑ کے قریب ہوٹل پر فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 5 افراد اسپتال میں چل بسے ،ادھرحکومت سندھ نے شہر کے حالات کے پیش نظر 3 روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 3 ماہ کی توسیع کردی ہے

متعلقہ عنوان :