میرانشاہ:شوال میں جاسوس طیارے کا حملہ،6افراد ہلاک، 3زخمی

ہفتہ 18 اگست 2012 14:29

شمالی وزیر ستان کے صدر مقام میرانشاہ کی تحصیل شوال میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 6 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق تحصیل شوال کے علاقے شوئی در میں جاسوس طیارے سے ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

جاسوس طیارے نے گھر پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیااور اس میں موجود 6 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ۔حملے کے بعد علاقے پر جاسوس طیاروں کی مزید پروازیں بھی جاری رہیں جس سے امدادی کارروائیوں میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا

متعلقہ عنوان :