جمہوریت کیلئے پارلیمنٹ اور عدلیہ ایک دوسرے کو تسلیم کریں، الطاف حسین، ہزاروں چوکیوں سے گزر کر اسلحہ کراچی پہنچتا ہے تو کیا یہ ایم کیو ایم کا قصور ہے ، خفیہ طور پر دہشت گردوں کی سپورٹ کی جا رہی ہے ، آج بھی کہتا ہوں کہ دہشت گردوں کی مدد بند کی جائے، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کا خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے سالانہ پروگرام سے خطاب

اتوار 12 اگست 2012 21:05

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ ایک دوسرے کو تسلیم کریں، اس میں جمہوریت کی بقاء ہے ، پاکستان کی سیاست میں وراثت کا دور دورہ ہے ، ہزاروں چوکیوں سے گزر کر اسلحہ کراچی پہنچتا ہے تو کیا یہ ایم کیو ایم کا قصور ہے ، خفیہ طور پر دہشت گردوں کی سپورٹ کی جا رہی ہے ، آج بھی کہتا ہوں کہ دہشت گردوں کی مدد بند کی جائے ۔ کراچی کے لال قلعہ گراوٴنڈ میں خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے سالانہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر پر ایٹمی اثاثے دینے کا الزام لگایا گیا، اگر ایٹمی ٹیکنالوجی منتقل کی گئی تو انہوں نے اکیلے تو نہیں کی ہوگی ،سزا صرف ڈاکٹر قدیر کو ملی، وہ کیا اپنے جہاز میں ٹیکنالوجی لے گئے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ جہاں اسلحہ بنتا ہے ان فیکٹریوں کو برباد کردو، چیک پوسٹوں پر قانون نافذ کرنے والے بیٹھے ہیں وہ کیا کرتے ہیں، ہزاروں چوکیوں سے گزر کر اسلحہ کراچی پہنچتا ہے تو یہ ایم کیو ایم کا قصور ہے ، آج بھی کہتا ہوں کہ دہشتگردوں کی مدد بند کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کہہ رہی ہے کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ میں کھچاوٴ ہے ، پارلیمنٹ اور عدلیہ دونوں کے حامیوں کے دلائل درست ہیں، پارلیمنٹ عدلیہ ایک دوسرے کو تسلیم کریں، اس میں جمہوریت کی بقا ہے ۔ الطاف حسین کا کہنا ہے کہ سیاسی ومذہبی رہنما ملک کی سلامتی کیلئے آگے آئیں، سیاستدان، عسکری ادارے ، عدلیہ بھی ملکی بہتری کیلئے کام کریں