کراچی، افطار کے بعد فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق، کاروباری زندگی مفلوج کرنے اور تاجروں کی زندگی اجیرن کرنے والے دس انتہائی مطلوب بھتہ خوروں کی تصاویرجاری

ہفتہ 11 اگست 2012 22:16

کراچی میں افطار کے بعد مختلف علاقوں میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ جناح اسپتال میں دو گروپوں میں فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ڈیفنس ویو میں دکان خالی کرانے کے تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے ایک شخص محمد قدیر جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ محمود آباد نمبر چار میں بھی دو گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی دو زخمیوں کو جناح اسپتال لے جایا گیا تو اسپتال میں بھی دونوں گروپوں میں تصادم ہو گیا۔

اسپتال میں بھگڈر مچنے سے مزید 3 افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق چھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ عثمان آباد میں دو گروہوں کے مابین تصادم ہوا فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد مسلح افراد نے دکانیں اور کاروباری مراکز بند کرا دئیے ۔

(جاری ہے)

لیاری کے علاقے چیل چوک کے اطراف میں بھی شدید فائرنگ کی گئی۔ لیاقت آباد میں دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ادھرکراچی کی کاروباری زندگی کو مفلوج کرنے اور تاجروں کی زندگی کو اجیرن کرنے والے بھتہ خوروں کی تصاویر پہلی بار منظرعام پر آگئیں۔کھلے عام کارروائیاں کرنے والے بھتے خوروں کے خلاف بالاآخر قانون حرکت میں آہی گیا۔پولیس نے سات بھتہ خور اور ٹارگٹ کلرز گرفتار اور دس انتہائی مطلوب بھتہ خوروں کی تصاویر جاری کردیں

متعلقہ عنوان :