این آر او عمل درآمد کیس، نظر ثانی اپیل کی سماعت15اگست کو ہوگی

ہفتہ 11 اگست 2012 15:23

سپریم کورٹ نے این آراوعملدرآمد کیس میں حکومت کی نظرثانی اپیل کو سماعت کیلئے مقررکر دیا ہے ۔ سماعت 15اگست کو ہوگی جس کی سماعت کیلئے جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ تشکیل دیدیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ 8اگست کو وفاقی حکومت نے این آر او عملدرآمد کیس میں نظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی جس میں سوئس حکام کو خط لکھنے کے عدالتی حکم کو آئین و قانون کے خلاف تعبیر کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ آئین کے تحفظ کا حلف اٹھانے والا وزیراعظم ایسے عدالتی حکم کا پابند نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے بارہ جولائی 2012ء کے حکم پر نظرثانی کی درخواست حکومت پاکستان کی طرف سے اٹارنی جنرل عرفان قادر کی طرف سے دائر کی گئی تھی جس میں کہاگیا کہ 7 رکنی بنچ میں جس طرح سابق وزیراعظم کو 3 بار بلایا گیاوہ آئین و قانون کی بے توقیری ہے ،این آر او کیس میں عدالتی حکم ناقابل عمل ہے ، اس کیس میں ان 8 ہزار لوگوں کو سنا نہیں گیا جن کے مقدمات بحال ہوئے ،این آر او کالعدم قرار دینا روئے زمین پر عدالتی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ہے ، سوئس حکام کو خط لکھنے کا حکم، قابل عمل نہیں ہے ، بارہ جولائی اور 27 جون کے عدالتی احکامات ، غیرقانونی اور غیر مجاز ہیں، یہ آئین کے آرٹیکل 248 ایک کی خلاف ورزی بھی ہے

متعلقہ عنوان :