نوشہرہ: اے این پی کے ضلعی رہنما بھانجے سمیت قتل

ہفتہ 11 اگست 2012 11:19

کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹر غلام رسول کے اغوا کے خلاف 11ویں دن بھی ہڑتال جاری ہے ۔کوئٹہ کے بی ایم سی ہپستال کے سینئر ڈاکٹر ماہرنفسیات ڈاکٹر غلام رسول کو یکم اگست کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا جنہیں ابھی تک بازیاب نہیں کرایاجاسکا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کی عدم بازیابی خلاف 11 ویں روز بھی صوبے کے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ہے ۔ او پی ڈیز اور جنرل آپریشن تھیٹرز بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں مریضوں کو مشکلات سے دوچار ہیں۔ احتجاج کے باعث گزشتہ روز سول ہسپتال میں ایک خاتون دم توڑ گئی جس سے ہسپتال کے انتظامیہ نے لاعلمی ظاہر کی۔ دوسری جانب ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ مغوی ڈاکٹرکی بازیابی تک ان کااحتجاج جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :