قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈرگ ریگولیٹری ایجنسی نے گزشتہ 5 برسوں کے دوران جاری ایفی ڈرین کوٹہ کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا، ایفی ڈرین کا تمام ریکارڈ اے این ایف کو دے دیا ہے اب وزارت کے پاس ایفی ڈرین کا سابقہ ریکارڈ موجود نہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈرگ ریگولیٹری ایجنسی کا کمیٹی میں بیان، کمیٹی کا ایفی ڈرین کوٹہ کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر اظہار برہمی ، اگلے اجلاس میں تفصیلات طلب کرلیں، کمیٹی نے سیکرٹری نیشنل ریگولیشن اینڈ سروسز کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیا

جمعرات 9 اگست 2012 18:47