کراچی،اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ، 5افراد زخمی،2بسیں نذر آتش

جمعرات 9 اگست 2012 11:23

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہو گئے جس کے بعد مشتعل افراد نے دو بسوں کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر 15بنگلا بازار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے دو بسوں کو آگ لگادی۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال سنبھالنے کی کوشش کی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :