مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، پیٹرولیم پالیسی2012ء منظور کر لی گئی، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، بجلی کی منصفانہ تقسیم کیلئے کمیٹی قائم

بدھ 8 اگست 2012 19:59

مشترکہ مفادات کونسل نے پٹرولیم پالیسی2012منظورکرلی،وزیراعظم کے زیرصدارت اجلاس میں نئی پالیسی منظور کرلی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کیا،شہبازشریف نے دوران اجلاس کہا کہ لوڈشیڈنگ عوام کیلئے بدترین عذاب ہے احتجاج نہ ہوں توکیاکریں،ا نہوں نے اس موقع پر منصفانہ لوڈشیڈنگ کیلئے اجلاس میں قراردادبھی پیش کردی،ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کاشہبازشریف سے شکوہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ حکومت کاحصہ ہیں،خوداحتجاج کیسے کرسکتے ہیں،کہاں کتنی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے یہ جانچنے کامیکنزم نہیں ہے ،لوڈشیڈنگ جانچنے کامیکنزم بنارہے ہیں شہبازشریف کیمپ آفس چھوڑدیں۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے بجلی کی منصفانہ تقسیم کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے ۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے مشترکا مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبائی وزراء اعلیٰ ، وفاقی وزراء اور دیگر ارکان شریک ہوئے