پشاور‘ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، ایک میجر اور2اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی

بدھ 8 اگست 2012 13:33

پشاور کے علاقے حیات آباد میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں ایک میجر اور2اہلکاروں سمیت5 افراد زخمی ہوگئے۔بدھ کو پولیس کے مطابق ایف سی کی گاڑی جو کہ جمرود خیبر ایجنسی سے پشاور آرہی تھی کہ گل آباد فیز تھری حیات آباد موڑ پہنچی تو پہلے سے نصب شدہ بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں میجر آفتاب اورفضل الرحمن بھی شامل ہیں جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کردیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کردیا ۔ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی

متعلقہ عنوان :