سپریم کورٹ، آج ایفیڈرین کوٹہ کیس کی سماعت ہوگی

پیر 6 اگست 2012 11:13

سپریم کورٹ میں آج سے شروع ہونے والے ہفتے میں ایفیڈرین اور این آر او سمیت اہم کیسز کی سماعت ہو گی۔چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آج ایفیڈرین کیمیکل کوٹہ کیس کی سماعت کریگا۔ سپریم کورٹ نے آج ایفیڈرین کیس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خواجہ صدیق اکبر کو لازمی پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ علی موسٰی گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

ارسلان افتخار نظرثانی کیس کی سماعت بھی جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی خصوصی بینچ آج کریگا۔ ارسلان افتخار کیس میں بھی عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو آج سپریم کورٹ میں پیش ہونے کی آخری مہلت دی ہوئی ہے ۔ آٹھ اگست کو اہم ترین این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کے لئے پانچ رکنی خصوصی بینچ قائم کیا گیا ہے جس کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کریں گے

متعلقہ عنوان :