کالعدم تنظیم سے روابط،بریگیڈئیرعلی ودیگرفوجی افسران کے خلاف فیلڈجنرل کورٹ مارشل کارروائی مکمل، بریگیڈیئر علی کو5سال ، میجر سہیل اکبرکو3 ،میجرجوادبصیرکو2 ،میجرعنایت عزیزاورمیجرافتخارکوایک سال ،چھ ماہ قیدبامشقت کی سزا ،مجرمان سزا کیخلاف آرمی کورٹ میں اپیل کرسکتے ہیں،آئی ایس پی آر

جمعہ 3 اگست 2012 18:56

کالعدم تنظیم سے روابط کے سلسلے میں گرفتاربریگیڈئیرعلی خان اورمیجررینک کے چارافسران کے خلاف فیلڈجنرل کورٹ مارشل کارروائی مکمل،بریگیڈیئر علی کو5سال قیدبامشقت، میجر سہیل اکبرکوتین سال قیدبامشقت،میجرجوادبصیرکودوسال قیدبامشقت، میجرعنایت عزیزاور میجرافتخار کو ایک سال ،چھ ماہ قیدبامشقت کی سزا سنادی گئی ،مجرمان کوسزا کے خلاف آرمی کورٹ میں اپیل کاحق حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعہ کوآئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق بریگیڈیئرعلی خان ، میجرعنایت عزیز، میجرسہیل اکبر، میجرجواد بصیر اورمیجرافتخارکے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اورایک کے سوا ء تمام دیگرچارمجرمان کوکالعدم تنظیموں سے رابطوں کے باعث سزاء سنائی گئی ۔ بیان کے مطابق بریگیڈیئر علی کو5سال قیدبامشقت، میجر سہیل اکبرکوتین سال قیدبامشقت،میجرجوادبصیرکودوسال قیدبامشقت،میجرعنایت عزیزاورمیجرافتخارکوایک سال ،چھ ماہ قیدبامشقت کی سزا سنادی گئی

متعلقہ عنوان :