ملک کے تمام مسائل زرداری ٹولے کے پیداکردہ ہیں ،اس ٹولے سے نجات مل گئی تو مسائل بھی ختم ہوجائیں گے، زرداری ٹولے نے قوم کو مہنگائی،غربت، بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ کے کرب ناک عذاب میں مبتلا کررکھاہے ، سحری ، افطاری اور تراویح کے دوران قوم کو اندھیرے دینے والے آئندہ حکمرانی کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں،عوام عام انتخابات میں نااہل حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے ، نواز شریف کی قیادت میں کرپشن سے پاک نیا پاکستان تعمیر کریں گے ،اس ملک میں آئین و قانون اور انصاف کی حکمرانی ہوگی ،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاضلع گجرات سے مسلم لیگی عہدیداران اور کارکنوں سے خطاب

پیر 30 جولائی 2012 23:30