توہین عدالت قانون کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت

پیر 30 جولائی 2012 11:17

سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف آئینی درخواستوں کی سماعت آج بھی جاری ہے . اٹارنی جنرل درخواست گزاروں کے دلائل مکمل ہونے کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ جس میں جسٹس شاکراللہ جان، جسٹس تصدق جیلانی، جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین شامل ہیں کیس کی سماعت کر رہا ہے ۔ توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں اٹھارہ سے زائد درخواستوں کی اکٹھی سماعت کی جا رہی ہے ۔ گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ پارلیمنٹ میں اس قانون پر بحث کے دوران آئین کی شقوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ اس قانون کو لانے کی کیا وجوہات ہیں

متعلقہ عنوان :