ڈیزل نہ ملنے پر ریلوے کا پاور ہاؤس بھی بند

پیر 30 جولائی 2012 11:17

ڈیزل نہ ملنے پر ریلوے کا پاور ہاؤس بھی بند ہو گیا ہے اور اس وقت صورتحال یہ ہے کہ اب لوڈ شیڈنگ ہوئی تو ریلوے اسٹیشن، ریلوے اسپتال اور انجن شیڈ میں بجلی بند ہو جائے گی۔ ڈی ایس ریلوے لاہور کے مطابق ڈیزل کی کمی کی وجہ سے غوری ایکسپریس منسوخ کر دی گئی۔

(جاری ہے)

غوری ایکسپریس لاہور اور فیصل آباد کے درمیان چلتی ہے ۔ ادھر ڈیزل ختم ہونے سے فرید اور علامہ اقبال ایکسپریس تاخیر کا شکارہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیزل ٹرین ساڑھے 11 بجے تک لاہور پہنچنے کا امکان ہے جس کے بعد فرید اور علامہ اقبال ایکسپریس منزل کی جانب روانہ کر دی جائیں گی

متعلقہ عنوان :