حج کرپشن کیس، اصغر حسین کی معطلی کا نوٹی فکیشن عدالت میں پیش

جمعرات 19 جولائی 2012 11:27

سپریم کورٹ میں حج کرپشن کیس کی سماعت کے دوران پولیس افسر اصغر حسین کی معطلی کا نوٹی فکیشن عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے ۔ چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل نے معطلی کا نوٹی فکیشن پیش کرنے کے موقع پر عدالت کو بتایا کہ یہ معاملہ وزیراعظم کے علم میں لایا گیا ہے اور نوٹی فکیشن کے مطابق حسین اصغر کے خلاف محکمانہ کارروائی زیر غور ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گذشتہ روز ہونے والی سماعت میں عدالت نے کیس کی تحقیقات میں واپس نہ آنیوالے پولیس افسر حسین اصغر کی برخاستگی کر کے اس کانوٹس طلب کیا تھا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ کیس کی تفتیش میں واپسی کا حکم نہ ماننے والے پولیس افسر حسین اصغر کے خلاف کارروائی کیلئے افسرکا تقرر ہوگیا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ حج کرپشن کیس کی تحقیقات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، عدالت کو سول جج کی عدالت نہ بنائیں، کیسے ممکن ہے کہ سرکار بلائے اور ملازم نہ آئے ، حسین اصغر کو کل لیکر آئیں، نہیں آتا تو اسے برطرفی کا نوٹس دیں،ایسا نہ کیا تو پھر ہم دیکھیں گے

متعلقہ عنوان :