ملتان: این اے 151میں ضمنی انتخاب،پولنگ جاری

جمعرات 19 جولائی 2012 11:26

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے باعث قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی ملتان کی نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے ۔حلقہ این اے ایک سو اکیاون پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

اس نشست پرسابق وزیر اعظم کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کا مقابلہ نو امیدواروں سے ہے ۔ دوسو پنتالیس پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے نئے ضابطے کے تحت ووٹرز کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے امن وامان کی صورت حال فول پروف بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کیے ہیں

متعلقہ عنوان :