کراچی، فائرنگ کے واقعات میں اے این پی کے کارکن سمیت دوافرادجاں بحق ، اقوام متحدہ کا اہلکار ڈرائیورسمیت زخمی ، ڈاکٹر فوسٹن کی گاڑی پرسہراب گوٹھ کے قریب فائرنگ کی ،عالمی ادارے کی ٹیم اطلاع دیئے بغیر افغان بستی گئی تھی،پولیس حکام

منگل 17 جولائی 2012 21:55

کراچی میں فائرنگ کے دومختلف واقعات میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن سمیت دوافرادجاں بحق جبکہ اقوام متحدہ کا اہلکار ڈاکٹر فوسٹن ڈرائیورسمیت زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو لانڈھی کی شیر پاکالونی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اے این پی سندھ کونسل کے رکن اورپختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق سیکرٹری فضل امین کو جاں بحق کردیا ۔عوامی نیشنل پارٹی نے فضل امین کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

۔ انہوں نے حکومت سے ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ منگھوپیر نیو ناظم آباد میں دکان پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ ادھر ڈی ایس پی سہراب گوٹھ افتخار لودھی کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب اقوام متحدہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے گھانا سے تعلق رکھنے والا ڈاکٹرفوسٹن اور اس کا ڈرائیور زخمی ہو گئے۔ڈی ایس پی کے مطابق یہ افراد اقوام متحدہ کے تحت پولیو مہم کے سلسلے میں سپر ہائی وے پر واقع گوٹھ گئے تھے