امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے، حکمران ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں، ہم ڈرون حملوں کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کریں گے، قبائلی عوام کے مسائل کو حل کیا جائے، باڑہ آپریشن بند کرکے ساڑھے تین لاکھ بے گھر افراد کو معاوضہ دیا جائے، میڈیا کوباڑہ آپریشن اور وزیر ستان کی کور یج کی اجازت دی جائے ، کتنے معصوم بچوں، ضعیف اور جوانوں کو بے دردی سے ڈرون حملوں کے ذریعے قتل کیا جا رہا ہے، امیرجماعت اسلامی سید منور حسن کا باب خیبر کے سامنے جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے سے خطاب

منگل 17 جولائی 2012 16:38

جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے، تمام حکمران ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں، ہم ڈرون حملوں کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کریں گے، قبائلی عوام کے مسائل کو حل کیا جائے۔ وہ منگل کو نیٹو سپلائی کی بحالی کیخلاف جمرود بازار میں تاریخی باب خیبر کے سامنے احتجاجی دھرنے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اگر سوات میں امن ہے تو فوج کو واپس بلایا جائے، آئی ایس پی آر کو یہ ذمہ نہ دیا جائے کہ وہ سوات کی خبریں پورے ملک میں نشر کرے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری میڈیا کو اجازت دی جائے کہ وہ باڑہ آپریشن اور وزیر ستان کو کور کرے جب ڈرون حملہ ہوتا ہے تو میڈیا وہاں پر پہنچے اور لوگوں کو دکھائے کہ کتنے معصوم بچوں، ضعیف اور جوانوں کو بے دردی سے ڈرون حملوں کے ذریعے قتل کیا جا رہا ہے اگر یہ خبریں منظر عام پر آئیں تو کوئی آپریشن کامیاب نہیں رکھا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے اہم قدم اٹھایا ہے، لاپتہ افراد کی بازیابی کی کارروائی انہوں نے شروع کی جس کے نتیجے میں 45 لوگ اپنے گھروں کو پہنچے، چیف جسٹس کا فرض بنتا ہے کہ جو لوگ بازیاب ہو کر گھر لوٹے ہیں ان کو عدالت میں بلایا جائے ان سے حلف نامہ کے ساتھ پوچھا جائے کہ ان پر کیا گزری ہے کن لوگوں نے ان کو اٹھایا تھا، ایجنسیوں والے کیا سوالات کرتے تھے