استور میں مسافر بس گھائی میں جاگری ، 11 افراد جاں بحق

منگل 17 جولائی 2012 11:32

گلگت بلتستان کے علاقے استور میں مسافر ویگن تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گرنے سے 11 افراد مسافر جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پرشنگ سے استور جانے والی مسافر ویگن لوس کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگر ی جس کے نتیجہ میں اس میں سوار 11 مسافر جاں بحق اور 11 افراد شدید زخمی ہوگے ۔ پولیس اور مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ویگن کے ملبے کے نیچے سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال استور منتقل کردیا ہے جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد تما م زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت منتقل کیا جارہا ہے