نیٹو سپلائی بحالی،جماعت اسلامی کاباب خیبرتک مارچ

منگل 17 جولائی 2012 11:32

نیٹو سپلائی بحالی کے خلاف جماعت اسلامی نے پشاور میں دھرنا دے رکھا ہے اور رات بھر حیات آباد میں پڑاوٴ کے بعد ہزاروں افراد بابرخیبر تک مارچ کریں گے ۔ منور حسن کا کہنا ہے حکمرانوں نے نیٹو سپلائی کھول کر امریکا کو خطے میں مزید پیر جمانے کا موقع دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور میں دھرنے کے شرکا سے خطاب میں جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کا کہنا تھا کہ گزشتہ سات ماہ اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ نیٹو کے پاس پاکستانی راستے کے علاوہ کو ئی سستی اور آسان راہدری موجود نہیں سات انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بغیر کسی شرائط کے نیٹو سپلائی کھول کر امریکی غلامی کو وسعت اور عالمی استعمار کو افغانستان میں پیر جمانے کا مزید موقع دیا ہے ۔

جماعت اسلامی کے کارکن پشاور کے حیات آباد میں دھرنا دے کر بیٹھے ہیں ۔ شرکا جلوس کی صورت خیبر ایجنسی جائیں گے جہاں پاک افغان طور خم سرحد پر دھرنا دیا جائے گا