بنوں تھانے پر حملہ کرنے والے 4 شدت پسند ہلاک،1 گرفتار، اہلکار بازیاب

پیر 16 جولائی 2012 12:35

بنوں میں ڈسٹرکٹ سپیشل برانج کے آفس پر شدت پسندوں کی طرف سے حملے کو ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 4 شدت پسندوں کو ہلاک جبکہ 1 کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ یرغمال بنائے گئے 7 اہلکاروں کو بھی یازباب کرالیا گیا ہے .قبل ازیں پرانا پولیس سٹیشن پرآج صبح 5 شدت پسندوں نے حملہ کردیا۔

(جاری ہے)

حملہ آوروں نے پولیس سٹیشن میں موجود 7 پولیس اہلکاروں کو یر غمال بنا لیا۔ اس دوران دستی بم حملہ میں تین اے ایس آئی سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ ایف سی اور فوج نے علاقہ کو مکمل طور پر خالی کروالیا ہے اور شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔ دوسری جانب فائرنگ کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔ فوج اور ایف سی پولیس اسٹیشن کو گھیرے میں لینے کے بعد مورچے سنبھال لیے ہیں

متعلقہ عنوان :