بنوں: سپیشل برانچ کے دفتر پر حملہ، اہلکار جاں بحق ، 3 یرغمال

پیر 16 جولائی 2012 11:40

بنوں میں ڈسٹرکٹ سپیشل برانج کے آفس پر شدت پسندوں نے حملہ کرکے 3 اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔دستی بم کے بم حملے میں تین اہلکار زخمی بھی ہوئے امریکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اہلکا کے شہید ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔پرانا پولیس سٹیشن پرآج صبح 5 شدت پسندوں نے حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے پولیس سٹیشن میں موجود تین پولیس اہلکاروں کو یر غمال بنا لیا۔

(جاری ہے)

اس دوران دستی بم حملہ میں تین اے ایس آئی سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس سٹیشن میں فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ایف سی اور فوج نے علاقہ کو مکمل طور پر خالی کروالیا ہے اور شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔ دوسری جانب فائرنگ کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔ فوج اور ایف سی پولیس اسٹیشن کو گھیرے میں لینے کے بعد مورچے سنبھال لیے ہیں

متعلقہ عنوان :