اب ملک میں بنگلہ دیش طرز کا سسٹم نہیں آسکتا، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری

پیر 16 جولائی 2012 11:40

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا ہے کہ ملک میں بنگلہ دیش طرز کا سسٹم نہیں آ سکتا۔ہم میں کمزوریاں نہ ہوں تو کوئی ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مضبوط کرنا ہو گا۔سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کی سماعت افتخار محمد چو دھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں بنگلہ دیش طرز کا سسٹم نہیں آ سکتا ۔

کسی اور کو نہیں خود کو مورد الزام ٹہراتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہم میں کمزوریاں نہ ہوں تو کوئی ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ آئی ایس آئی کے پولٹیکل سیل سے متعلق جنرل اسد درانی کی سمری کا جائزہ لیا جائے ۔ انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ تمام چیزیں شفاف ہو کر سامنے آئیں۔ جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مضبوط کرنا ہو گا۔جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ قبرستان ایسے لوگوں سے بھرے پڑے ہیں جو کہتے تھے کہ ہم ملک کے لیے ناگزیر ہیں۔سماعت دو ہفتے کے لئے ملتوی کر دی گئی