40 سال آگے کا سوچ کر ق لیگ اور ایم کیو ایم سے اتحاد کیا، صدر زرداری، آئندہ ایک نوکری سے کام نہیں چلے گا، گھر چلانے کیلئے مرد، خواتین اور بچوں سب کو کمانا ہوگا، جئے سندھ والے ذوالفقار آباد کی مخالفت کرکے الیکشن مہم چلارہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی دور کی سوچ رکھتی ہے ، صدر کی ٹھٹھہ کے صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو

منگل 10 جولائی 2012 22:29

صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ انہیں ملک چلانا اور 30، 40 سال آگے کا سوچنا ہے ، اس لئے مسلم لیگ ق اور متحدہ قومی موومنٹ سے اتحاد کیا ہے ۔ بلاول ہاوٴس کراچی میں ٹھٹھہ کے صحافیوں سے ملاقات میں صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ کہ اس وقت ملک کی آبادی 210 ملین ہے اور آئندہ 30 سال کے بعد اس بارے میں سوچنا ہوگا جس کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ایک نوکری سے کام نہیں چلے گا، گھر چلانے کیلئے مرد، خواتین اور بچوں سب کو کمانا ہوگا۔

(جاری ہے)

صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا ذوالفقار آباد کے حوالے سے میڈیا میں مسلسل تنقید کی جارہی ہے ، جئے سندھ والے ذوالفقار آباد کی مخالفت کرکے الیکشن مہم چلارہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی دور کی سوچ رکھتی ہے ، اسے مینڈیٹ نہیں ملک چاہئے ، ذوالفقار علی بھٹو نے جب پورٹ قاسم کی تعمیر شروع کی تھی تو جئے سندھ والوں نے اس کی بھی مخالفت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار آباد کیلئے جو زمین مقامی لوگوں سے لی جائے گی اس کی قیمت بھی ادا کی جائے گی، مخالفین کو جواب دینا ہے اور ذوالفقار آباد شہر کے حوالے سے مقامی لوگوں کو شعور دینا ہے