مشیر داخلہ رحمن ملک نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

منگل 10 جولائی 2012 14:36

سینئرمشیر داخلہ رحمان ملک نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ کل رات سینیٹر کی حیثیت سے مستعفی ہوا۔ چیئرمین سینٹ سے تصدیق کی جاسکتی ہے ۔ سینئر مشیر کی حیثیت سے بھی استعفیٰ دینا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ کہا جارہا تھا دہری شہریت کا بل رحمان ملک کی وجہ سے لایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے کہا ہے کہ مشیر کی حیثیت سے بھی مستعفی ہونا چاہتا ہوں لیکن وزیر اعظم نے کہا ہے کہ آپ کام جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی لیڈر شپ کو فیصلے کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے ۔ اب لیڈرشپ جو کہے گی وہ ہی کروں گا

متعلقہ عنوان :